Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافیوں کا بلوچستان میڈیا فورم میں شمولیت خوش آئند ہے ، شیخ فریدسید محمد آغا کی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور کاکڑپاک آسٹریا دوستی کا دل آویز منظر آسٹریا کے سفیر کا موزارٹ ہاؤس لاہور کا دورہ عامر رفیق کی قابلِ تحسین سفارتی و ثقافتی خدماتاسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ کا بی ایچ یو اوریاگی کاکڑان کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہلورالائی: حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو جدید مشینری فراہمنصیرآباد: گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی سیمینار، آبادگاروں کی بڑی تعداد میں شرکتفضائلِ جمعہ قرآن و احادیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میںلاہور ہائیکورٹ؛ پی ایم ڈی سی کے مقررہ تجربہ کے برعکس بھرتیوں کا معیار غیر قانونی قرارتھرپارکر ایمبولینس حادثہ؛ جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلانبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاصحافیوں کا بلوچستان میڈیا فورم میں شمولیت خوش آئند ہے ، شیخ فریدسید محمد آغا کی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور کاکڑپاک آسٹریا دوستی کا دل آویز منظر آسٹریا کے سفیر کا موزارٹ ہاؤس لاہور کا دورہ عامر رفیق کی قابلِ تحسین سفارتی و ثقافتی خدماتاسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ کا بی ایچ یو اوریاگی کاکڑان کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہلورالائی: حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو جدید مشینری فراہمنصیرآباد: گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی سیمینار، آبادگاروں کی بڑی تعداد میں شرکتفضائلِ جمعہ قرآن و احادیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میںلاہور ہائیکورٹ؛ پی ایم ڈی سی کے مقررہ تجربہ کے برعکس بھرتیوں کا معیار غیر قانونی قرارتھرپارکر ایمبولینس حادثہ؛ جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلانبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزا

لورالائی: حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو جدید مشینری فراہم

 

ہیوی ڈیوٹی ایکسکویٹر، ڈمپر ٹرک اور سکشن مشین ٹرک کی فراہمی سے شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی جانب سے میونسپل کمیٹی لورالائی کو شہری سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے جدید ہیوی ڈیوٹی مشینری فراہم کر دی گئی ہے۔ فراہم کی جانے والی مشینری میں ہیوی ڈیوٹی ایکسکویٹر، ڈمپر ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی سکشن مشین ٹرک شامل ہیں۔

میونسپل کمیٹی لورالائی کے چیئرمین طاہر خان ناصر اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے فراہم کردہ جدید مشینری وصول کی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ نے بتایا کہ نئی مشینری کی فراہمی سے شہر میں صفائی ستھرائی، نالیوں کی صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کی انجام دہی میں نمایاں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی لورالائی شہر کو صاف ستھرا، منظم اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جدید مشینری کی دستیابی سے بلدیاتی عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سہولت حاصل ہوگی اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو زیادہ مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے گا۔

چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ کے مطابق ہیوی ڈیوٹی ایکسکویٹر مختلف ترقیاتی اور صفائی کے کاموں میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ ڈمپر ٹرک کے ذریعے ملبہ اور دیگر فضلہ منتقل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہیوی ڈیوٹی سکشن مشین ٹرک نالیوں اور سیوریج نظام کی صفائی اور نکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کے ساتھ ساتھ عملے کی محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی بھی ضروری ہے۔ میونسپل کمیٹی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی جانب سے میونسپل کمیٹی لورالائی کو جدید مشینری کی فراہمی کو شہر میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مشینری کے مؤثر استعمال سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لانے، نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فراہم کردہ مشینری کو عوامی مفاد میں بروئے کار لایا جائے گا اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *