Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

عالمی یومِ پارلیمان: مضبوط پارلیمان ہی جمہوریت اور شفاف حکمرانی کی ضامن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پریس ریلیز): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور جمہوری نظام کا سب سے مضبوط ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فعال، بااختیار اور مؤثر پارلیمان ہی عوامی نمائندگی، مؤثر قانون سازی، احتساب اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یومِ پارلیمان آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوری روایات کے فروغ اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ جمہوری معاشرے مضبوط پارلیمانی اداروں کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، جو عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی کرتے ہوئے قومی مفاد کو ہر حال میں مقدم رکھتے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان جمہوری اداروں کے استحکام، شفافیت، جوابدہی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے بقول بلوچستان اسمبلی عوامی مسائل کے حل، مؤثر قانون سازی، عوامی حقوق کے تحفظ اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں پر لازم ہے کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں، آئین و قانون کی پاسداری کریں اور قومی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان مضبوط پارلیمانی نظام، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *