Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیممحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

گاڑیوں پر ٹیکس کم، قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت یکم جولائی 2026 سے فنانس بل 2026-27 کے تحت گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز میں مجموعی ٹیکس اور ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

نئی پالیسی کے مطابق 1800 سی سی گاڑیوں پر مجموعی ڈیوٹی و ٹیکس 156 فیصد سے کم ہو کر 74 فیصد، 1500 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر 91 فیصد سے 57 فیصد، 1000 سے 1500 سی سی گاڑیوں پر 76 فیصد سے 52 فیصد، جبکہ 850 سی سی گاڑیوں پر 66 فیصد سے کم ہو کر 42 فیصد رہ جائے گا۔ فنانس بل میں 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہرین کے مطابق مجموعی ٹیرف میں کمی کا مطلب یہ نہیں کہ گاڑیوں کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے کم ہوں گی، کیونکہ گاڑی کی حتمی قیمت میں سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر چارجز بھی شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان سے درآمد ہونے والی استعمال شدہ گاڑیوں کی عمر کی حد میں ممکنہ نرمی سے نسبتاً کم قیمت گاڑیوں کی درآمد بڑھ سکتی ہے، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق حکومت نے آٹو ٹیرف میں نمایاں کمی ضرور کی ہے، تاہم مارکیٹ میں قیمتوں پر اس کے حقیقی اثرات کا انحصار نئی آٹو پالیسی، ٹیکسوں کے مکمل نفاذ اور مارکیٹ کے ردعمل پر ہوگا۔ اس لیے صارفین کو فوری اور بڑی قیمتوں میں کمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *