Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیممحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

کوئٹہ: ایرانی پیٹرول 320 روپے فی لیٹر، قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش


کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی لیٹر قیمت بڑھ کر 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے نرخوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ عوام نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، لیکن اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ بعض شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یا تو ایرانی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے یا پھر اس کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *