Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہپاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہ

کیا گووندا کو گولی اہلیہ نے ماری تھی؟ سنیتا آہوجا کا مبہم اور چونکا دینے والا بیان وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک رئیلٹی شو میں ایسا بیان دے دیا جس نے سوشل میڈیا اور بھارتی شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔ انہوں نے گووندا کو ماضی میں گولی لگنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایک مبہم تبصرہ کیا اور کہا کہ ’’میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا۔‘‘

سنیتا آہوجا نے یہ گفتگو رئیلٹی شو ’’لاک اپ: سچ یا سزا‘‘ کے پریمیئر کے دوران کی۔ شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے ان سے ان کے ایک پرانے بیان کے بارے میں سوال کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں۔‘‘

اس پر سنیتا نے جواب دیا کہ محبت کے رشتے میں انسان بہت کچھ برداشت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گووندا، جنہیں گھر میں ’’چی چی‘‘ کہا جاتا ہے، اپنی زندگی میں کئی معاشقوں کا حصہ رہے اور فلمی دنیا میں ہیرو ہیروئنوں کے درمیان ایسی باتیں عام سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے برس ہر مشکل میں اپنے شوہر کا ساتھ دینے کے بعد انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا بیٹا ضرور گووندا جیسا ہو، مگر شوہر نہیں۔

گفتگو کے دوران جب گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کا ذکر آیا تو سنیتا نے ایک معنی خیز انداز اپناتے ہوئے کہا، ’’چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو، گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی تیسرا شخص آجاتا ہے۔ میں جھوٹ نہیں بول رہی، سچ کہہ رہی ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے وقت وہ ممبئی میں موجود نہیں تھیں، لیکن کئی لوگوں نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ گویا گولی انہوں نے چلائی ہے۔ اس پر سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’ویسے میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا۔‘‘

سنیتا کے اس بیان کو بیشتر لوگوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس کے مختلف معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے 1987 میں شادی کی تھی اور تقریباً دو برس تک اپنے نکاح کو عوام سے پوشیدہ رکھا۔ اس جوڑے کے دو بچے، ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا، بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *