Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

زیارت اور دشت کے حملے حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق


جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ضلعی سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مدنی، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی، حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے ضلع زیارت میں تبلیغی جماعت کے ارکان پر ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے اور دشت کے قریب کراچی سے تعلق رکھنے والے مسافر خاندان پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے، پرامن اور دینی خدمت میں مصروف افراد کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور بزدلانہ عمل ہے جو صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومتی ناکامی کی واضح عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور مسافروں پر حملوں کے پے در پے واقعات نے عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کو جنم دیا ہے۔ اگر حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے تو اس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔انہوں نے زیارت اور دشت کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان تمام واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *