Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہاشم خان نورزئی کا قتل امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے، جے یو آئی کوئٹہ

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے معروف ریسٹورنٹ کابل جان کے مالک اور ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی ائیرپورٹ روڈ کی حدود میں دن دھاڑے شہادت پر گہرے افسوس اور شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کی خراب امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کاروباری اور تاجر شخصیات کا سرِ عام قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اور یہ سازش براہ راست صوبے کی معاشی حالت کو نشانہ بنا رہی ہے جو پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائدین نے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ کو کو متوجہ کرنے کی کوشش کی مگر افسوس وہ اس حوالے سے ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کی دن دھاڑے بے دردی سے شہادت صرف قابل افسوس ہی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم کرنے میں کھلی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر حکومت سے شہر میں پائیدار امن کے فوری قیام کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

منجانب شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *