Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

محرم الحرام میں اداروں کی کارکردگی قابلِ تعریف، واپڈا بجلی کی مسلسل فراہمی میں ناکام رہا، کاشف حیدری

محرم الحرام میں اداروں کی کارکردگی قابلِ تعریف، واپڈا بجلی کی مسلسل فراہمی میں ناکام رہا، کاشف حیدری
عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور مجموعی انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کارکردگی انتہائی تسلی بخش اور قابلِ تعریف رہی، ترجمان
بار بار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث آتشزدگی کے واقعات تشویشناک، ایک ماہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہزارہ ٹاؤن میں آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ، میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ پہلی محرم الحرام سے لے کر دسویں محرم تک کوئٹہ میں امن و امان کے قیام، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور مجموعی انتظامات کے حوالے سے جہاں ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش اور قابلِ تعریف رہی، وہاں دوسری جانب کیسکو (واپڈا) کی جانب سے بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش اور وولٹیج میں شدید خرابی نے ان تمام بہترین انتظامات کے مجموعی تاثر کو متاثر کیا اور عزاداروں کو مجالس اور جلوسوں کے روٹس میں تاریکی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بات انہوں نے یومِ عاشور کے موقع پر مرکزی جلوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں نے دسویں محرم تک دن رات محنت کر کے اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں، نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات انتہائی شاندار اور لائقِ تحسین رہے، جنہوں نے بہترین نظم و ضبط اور امن و امان کو یقینی بنایا تاہم افسوس کہ کیسکو انتظامیہ اس قومی و مذہبی موقع پر اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز یومِ عاشور کے موقع پر بجلی کے وولٹیج میں اچانک شدید اتار چڑھاؤ کے باعث ہزارہ ٹاؤن کے ایک نجی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پورا ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی مہینے کے اندر شارٹ سرکٹ کے باعث شہر میں آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ عاشورا کے مرکزی جلوس کے پرامن اختتام کے بعد بھی آج پورا دن بجلی کی بندش برقرار رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں اچھے کام پر اداروں کی تعریف ضروری ہے، وہاں اس سنگین غفلت کی ذمہ داری بھی متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے وولٹیج کے نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ قبل ازیں، کاشف حیدری نے یومِ عاشور کے موقع پر ہزارہ ٹاؤن سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر تاریکی کے مناظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور کہا کہ شبِ عاشور سے لے کر پورے جلوس کے دوران متعدد مقامات پر لائٹس بند رہیں، جس کی وجہ سے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *