Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زور

گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا الرٹ جاری،بالائی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پشاور: پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام ریسکیو اداروں، ضروری مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب جانے سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسی طرح عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *