Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

کوئٹہ: معروف ریسٹورنٹ “کابل جان” کے مالک محمد ہاشم نورزئی فائرنگ سے جاں بحق


کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہر کے معروف ریسٹورنٹ “کابل جان” کے مالک محمد ہاشم نورزئی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کی علی الصبح تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں کچلاک بائی پاس، عثمانیہ ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ محمد ہاشم نورزئی، جو وزیر آباد کچلاک کے رہائشی تھے، اپنی ذاتی ویگو گاڑی میں گھر سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس تقریباً ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، جبکہ محمد ہاشم نورزئی کی لاش ان کے ایک دوست نے سول ہسپتال منتقل کی۔

سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جن میں ایک سر اور دو بازوؤں پر تھیں۔ سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی اور ان کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ورثاء کے مطابق محمد ہاشم نورزئی کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

محمد ہاشم نورزئی کوئٹہ کے معروف تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایئرپورٹ روڈ پر “کابل جان” ریسٹورنٹ قائم کیا تھا، جو مختصر عرصے میں شہر کے معروف ریسٹورنٹس میں شامل ہوگیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *