Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، یومِ عاشور کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے لائیو کیمروں کے ذریعے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران بلوچستان بھر میں پولیس کے 32 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ عاشور پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی امن کے قیام کی ضمانت ہے۔ یومِ عاشور ہمیں حق، صبر، قربانی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، جبکہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے تمام ادارے مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس، ایف سی، پاک فوج اور دیگر اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی تعاون سے صوبے بھر میں یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام کے تعاون، علماء کرام کی رہنمائی اور سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا مزید مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یومِ عاشور پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *