Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمی

یومِ عاشور ہمیں حق، صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 10 محرم الحرام یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، صداقت، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، انصاف کے قیام اور حق کی سربلندی کے لیے جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ 10 محرم الحرام کا پیغام اتحاد، اخوت، برداشت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں اپنی اجتماعی زندگی میں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا اور حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات کیے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ علمائے کرام، امن کمیٹیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران مثالی ہم آہنگی قائم ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے امن، بھائی چارے، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *