Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں، 28 فوڈ مراکز جرمانہ اور 36 کو نوٹسز جاری


وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ، حب، پنجگور، قلعہ سیف اللہ، صحبت پور، نوشکی اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں انسپیکشن ٹیموں نے سینکڑوں خوراک کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 مراکز کو جرمانہ جبکہ 36 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ جرمانہ کیے گئے مراکز میں جنرل اسٹورز، مصالحہ شاپس، بیکنگ یونٹس، میٹ شاپس، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ و پیزا پوائنٹس، جوس و آئس کریم شاپس، نان شاپس اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق ضلع پشین کے علاقے بٹیزئی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا جہاں صفائی اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک یونٹ کو جرمانہ جبکہ تین مراکز کو سات روزہ شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ اس موقع پر چار زیر التواء فوڈ بزنس لائسنس درخواستوں کی جانچ پڑتال اور پراسیسنگ بھی مکمل کی گئی جبکہ کاروباری مراکز کو خوراک کی محفوظ تیاری، ذخیرہ کاری اور حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ، ارباب کرم خان روڈ، سریاب روڈ، ایئرپورٹ روڈ، سرکی روڈ اور فقیر محمد روڈ پر انسپیکشن کارروائیوں کے دوران مصالحہ شاپس، جنرل اسٹورز، جوس اینڈ آئس کریم شاپ، فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹ اور نان شاپ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مختلف مراکز سے زائد المیعاد اشیاء، پابندی عائد چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ کلرز اور ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں جبکہ ناقص صفائی، غیر معیاری اسٹوریج، کھلے کوڑے دان، کم وزن نان اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر متعدد مراکز مالکان کو جرمانے کیے گئے۔صنعتی شہر حب میں مرکزی شاہراہ پر واقع کھانے پینے کے مراکز کے معائنے کے دوران ایک ہول سیلر ٹریڈر اور ایک پیزا شاپ مالک کو ایکسپائرڈ دودھ، کیمیکل پرنٹڈ پیپر کے استعمال اور مصنوعات پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ درج نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا جبکہ آٹھ مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔پنجگور کے علاقے کالام چوک چتکان اور گردونواح میں دو جنرل اسٹورز اور ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ مشروبات، لسی، اسنیکس، کیکس، بسکٹس، پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیاء ماوا و شیکھر برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ تین مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔نوشکی میں راخشان ڈویژن فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی محسن لاشاری کے ہمراہ مختلف خوراکی مراکز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران 10 مراکز کو جرمانہ جبکہ 8 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ جرمانہ کردہ مراکز میں بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹ، میٹ شاپ اور مصالحہ جات کی دکان شامل تھیں۔ معائنے کے دوران ناقص صفائی، پابندی عائد گٹکے اور چائنیز نمک کی موجودگی، زائد المیعاد اشیاء، نان فوڈ گریڈ رنگوں کے استعمال اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی جیسی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔قلعہ سیف اللہ میں مرکزی بازار اور مضافاتی علاقوں میں انسپیکشن کے دوران دکانداروں کو فوڈ بزنس لائسنس کے حصول، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے اجتناب اور خوراک کی مناسب ذخیرہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر فوڈ بزنس لائسنس فارم بھی تقسیم کیے گئے اور تاجروں کو قوانین پر عملدرآمد سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔دریں اثناء صحبت پور میں مین بازار اور حیدر دین روڈ پر متعدد کریانہ اسٹورز اور ہوٹل مالکان کو فوڈ بزنس لائسنس نہ رکھنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا گیا جبکہ تین مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوامی صحت کے تحفظ اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں انسپیکشن، نگرانی اور آگاہی مہمات کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا اور خوراک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *