Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

سیلاب زدہ اضلاع کے وسائل اجتماعی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں، بلوچستان حکومت


کوئٹہ / اسلام آباد(خ ن )حکومت بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو تجویز پیش کی ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے مختص باقی ماندہ دستیاب وسائل کو انفرادی ہاو¿سنگ یونٹس کے بجائے کمیونٹی انفراسٹرکچر کے اجتماعی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی اس سے مستفید ہو سکے اور سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی مو¿ثر بحالی کو یقینی بنایا جا سکے یہ تجویز پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے IFRAP کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے گیارہویں اجلاس میں پیش کی گئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے اجلاس کو بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بلوچستان حکومت کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ منصوبے کے لیے مختص دستیاب وسائل کو انفرادی تعمیرات تک محدود رکھنے کے بجائے کمیونٹی انفراسٹرکچر، بشمول سڑکوں، آبنوشی، نکاسی آب، تعلیمی و صحت کی سہولیات اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر صرف کیا جائے تاکہ وسیع پیمانے پر متاثرہ آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے اجلاس میں حکومت بلوچستان کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پلاننگ کمیشن نے تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اسے متعلقہ ڈونر ایجنسی کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ وسائل کے مو¿ثر اور عوامی مفاد پر مبنی استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس کے دوران IFRAP منصوبے کی مالی اور فزیکل پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کے مختلف اجزاء پر عملدرآمد کی رفتار، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ عوامی فائدے کے لیے استعمال میں لایا جائے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *