Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

نواب اکبر بگٹی شہید بلوچستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں، سردار منظور کاکڑ


سردار منظور احمد خان کاکڑ صدر ال کاکڑ قبائل فیڈریشن سیکرٹری جنرل بلوچستان یوتھ فرنٹ ممتاز قبائلی سیاسی و سماجی رہنما سندھ بلوچستان نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے نواب اکبر خان بگٹی شہید کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس پر شدید تشویش افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا نواب اکبر خان بگٹی شہید بلوچستان کی تاریخ کا ایک ایسا روشن باب ہیں جسے نہ تو فراموش کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی بیان کے ذریعے ان کی جدوجہد قربانیوں اور عوامی خدمات کو کم کیا جا سکتا ہے نواب اکبر بگٹی شہید نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں بلوچستان اور بلوچ عوام کے حقوق وسائل اور شناخت کے لئے آواز بلند کی وہ ایک جمہوری اور عوامی سوچ رکھنے والے رہنماء تھے جنہوں نے آئینی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کی انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور فیڈریشن کو مضبوط بنانے اور صوبوں کو خود مختیاری دینے کی بات کی
انہوں نے کہا کہ 85 سال کی عمر میں بھی نواب اکبر بگٹی نے اپنے اصولوں نظریات اور عوامی حقوق کے مؤقف سے دستبردار ہونے کے بجائے قربانی کا راستہ اختیار کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی بلوچستان کے عوام انہیں ایک بہادر مدبر اور شہید رہنماء کے طور پر یاد کرتے ہیں انوارالحق کاکڑ کا بیان تاریخی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ بلوچستان کے عوام کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے ایک ایسے رہنماء کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ انداز اختیار کرنا جس نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق اور سیاسی جدوجہد کے لئے وقف کی ہو انتہائی افسوسناک ہے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن تاریخ کے کرداروں کے بارے میں گفتگو کرتے وقت ذمہ داری برداشت اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ ضروری ہوتا ہے
انکا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی شہید نے بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کیا انہوں نے اپنے عوام کے حقوق صوبے کے وسائل اور بلوچستان کے مستقبل کے لئے آواز بلند کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحے تک اپنے مؤقف پر قائم رہے ان کی جدوجہد استقامت اور قربانی نے انہیں بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں مقام عطا کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل کا حل تاریخی شخصیات کی قربانیوں کو متنازع بنانے میں نہیں بلکہ عوامی حقوق آئینی انصاف سیاسی مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں ہے نواب اکبر خان بگٹی شہید کی قربانیوں اور خدمات کو بلوچستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے سردار منظور احمد خان کاکڑ نے کہا انوار الحق کاکڑ کے ماضی سے بلوچستان کا ہر فرد اگاہ ہے افغانستان سے بھگ کر لندن میں سیاسی پناہ حاصل کی گزر بسر کے لیے ٹیکسی چلائی اور جعلی ڈگریوں کے ذریعے تعلیم حاصل کی انوار الحق کاکڑ کی پرورش اور تربیت جن حلقوں نے کی اس سے بھی عوام باخبر ہیں نواب اکبر خان بگٹی شہید کی شخصیت کے اگے ان کی حیثیت ایک بونے کی سی ہے سردار منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کاکڑ قبیلے کے ایک معتبر کی حیثیت سے ہم انوار الحق کاکڑ کو کاکڑ قبیلے سے خارج کرتے ہیں اور انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ائندہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کا سخت محاسبہ کیا جائے گا ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *