Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

بینظیر بھٹو کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر مرتضیٰ جمالی


گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی نے شہید جمہوریت، دخترِ مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی و سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو سابق وزیراعظم، بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا،میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو عوامی مقبولیت کے باعث دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم منتخب ہوئیں اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، قربانیاں اور عوام دوستی آج بھی کارکنان اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان شہید جمہوریت کے افکار اور نظریات کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *