Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

وی سی گومل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان سے ملاقات


ڈاکٹر ظفر اقبال نے انہیں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، انتظامی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، انتظامی اور دیگر اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے گومل یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اعلی تعلیم کے فروغ، ادارہ جاتی ترقی، طلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی معیار کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان نے گومل یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی بہتری اور ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنی کتاب ”اسلاموفوبیا ”کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان کو پیش کی۔ کتاب میں مغربی معاشروں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے منفی تصورات، ان کے اسباب، مختلف مظاہر اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ مصنف نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان نے کتاب میں اٹھائے گئے موضوعات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور جلد گومل یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *