Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پٹرولیم قیمتوں میں کمی خوش آئند، مگر عوام کو ریلیف درکار ہے،سید امان شاہ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی خوش آئند، مگر عوام کو ریلیف درکار ہے،سید امان شاہ
حکومتی اقدام مثبت ہے۔مہنگائی میں حقیقی کمی کے اثرات بھی نظر آنے چاہئیں۔صوبائی کنوینئر
ایندھن سستا ہونے کے باوجود اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ناگزیر ہے۔ عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی حالات کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے عوام کو کسی حد تک ریلیف ملے گا۔ تاہم موجودہ معاشی حالات میں یہ کمی عوام کی مشکلات کے مقابلے میں ناکافی محسوس ہوتی ہے اور حکومت کو مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، بجلی، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا، جس کا بوجھ عام آدمی نے برداشت کیا۔ اب جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تو اس کے اثرات عوام تک بھی منتقل ہونے چاہئیں اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آنی چاہیے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کرے۔ اگر ایندھن سستا ہو رہا ہے تو ٹرانسپورٹ کرایوں، مال برداری کے اخراجات اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی ہونی چاہیے۔ بصورت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تک محدود نہ رہے بلکہ عوامی ریلیف کے لیے جامع معاشی پالیسی مرتب کرے، روزگار کے مواقع پیدا کرے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنوینئر نے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ریلیف اقدامات کا اعلان کرے گی تاکہ عام شہریوں کی زندگی میں حقیقی آسانیاں پیدا ہوں اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *