Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پشتونخوا انجنئیرز، آرکیٹیکٹس فورم مرکزی انگریس منعقد کرنے کا اعلان

 

پشتونخوا انجنئیرز، آرکیٹیکٹس فورم مرکزی انگریس منعقد کرنے کا اعلان
پشتونخوا انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کا اہم اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اعلامیہ
شہید عثمان کاکڑ کی برسی کے تاریخی جلسہ میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر تمام مکتبہ کے ہزاروں افراد سے اظہار تشکر
قلعہ سیف اللہ : پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم نے تمام وطن دوست، کام دوست، پیشہ ور ٹیکنیکل ماہرین، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاؤن پلانرز، تاجروں، اساتذہ، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قلعہ سیف اللہ جنوبی پشتونخوا میں منعقد ہونے والے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کی ہے۔ فورم کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے اپنی پوری سیاسی زندگی پشتون وطن، جمہوریت، انسانی حقوق، آئین کی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور سیاسی بصیرت آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اعلامیہ کیمطابق مرکزی جلسہ عام سے قبل پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فورم کے تمام ممبران، عہدیداران اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، مستقبل کے لائحہ عمل، پیشہ ور افراد کے کردار اور فورم کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ دو ماہ کے اندر پشتونخوا انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کی مرکزی کانگریس (کانفرنس) منعقد کرنے کا فیصلہ ھوا۔جس میں جمہوری اور شفاف انتخابات کے ذریعے نئی قیادت اور عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ فورم کا مقصد انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاؤن پلانرز اور دیگر ٹیکنیکل ماہرین کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرکے قومی اور عوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ پشتونخوا انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور ٹاؤن پلاننگ فورم نے تمام متعلقہ انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاؤن پلانرز، طلبہ اور ٹیکنیکل شعبوں سے وابستہ افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی کانگریس کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *