Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

عزمِ نو کا معمار، احمد خان اچکزئی

صحافت نامہ
عزمِ نو کا معمار، احمد خان اچکزئی

قارئینِ صحافت ۔ پشتون بیلٹ کی تاریخ میں بعض شخصیات محض نام نہیں بلکہ ایک مکمل عہد، تحریک اور روشنی کا مینار ہوتی ہیں، اور بلاشبہ احمد خان اچکزئی اسی فہرست میں ایک منفرد، جامع، نفیس مزاج اور عہد ساز شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ وہ ایک ایسے بلند ہمت اور مصلحتِ عامہ کے داعی ہیں جنہوں نے اپنی قوم کی فلاح و بہبود، ذہنی بیداری اور سماجی ترقی کے لیے اپنی جان، مال اور قیمتی وقت کو وقف کر دیا ہے۔ پسماندگی کی تاریکیوں کو چھانٹنے کے لیے انہوں نے علم و امن کو اپنا ہتھیار بنایا اور قلم کی حرمت کو بندوق پر ترجیح دی۔ گلستان جیسے علم سے محروم خطے میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولز کے وسیع سیکشنز اور مساجد کی تعمیرات سے لے کر اب احمد خان پبلک کالج کی تاریخی عمارت کھڑی کرنے تک، ان کا ہر قدم ایک روشن مستقبل کی نوید ہے، جس کی پروقار افتتاحی تقریب اسی ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ان کا یہ علمی سفر یہیں نہیں رکتا بلکہ وہ خطے میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی اور جدید ترین اسپتال کے قیام کا مخلصانہ اور عظیم عزم بھی رکھتے ہیں۔ کاکا شہید فاؤنڈیشن، احمد خان ایجوکیشنل سسٹم اور اے کے میڈیا ٹیم پاکستان کے بانی کے طور پر وہ ایک ایسے ہمہ جہت مصلح، سفیرِ امن اور فلاحی بانی ہیں جو ایک ہی وقت میں علم کی شمع بھی جلا رہے ہیں، قبائلی مصالحت کے ذریعے امن بھی قائم کر رہے ہیں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایک کہنہ مشق بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کار اور کالم نگار کی حیثیت سے وہ اپنے گہرے اکیڈمک نالج اور قلمی جادو کے ذریعے اپنے عوام کو عالمی حالات و واقعات اور جیو پولیٹیکل تبدیلیوں سے روزانہ کی بنیاد پر باخبر رکھتے ہیں۔ وہ غریبوں کے بے لوث ہمدرد، روایتی پشتون مہمان نوازی کے امین، انتہائی خوش طبیعت اور انسانیت کا درد رکھنے والے عظیم انسان ہیں جو معاشرے سے ہتھیار چھین کر نسلوں کے ہاتھ میں قلم تھما رہے ہیں۔ان کی اس بے مثل اور تاریخ ساز شخصیت کے شایانِ شان شامل اقدامات ، جیسے سفیرِ امن و آگاہی، جو بارود کی بو والے خطے میں علم کی خوشبو پھیلا رہا ہے۔معمارِ نسلِ، نواسکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے قیام سے مستقبل کو محفوظ بنانے والی ہستی۔مصلحِ جری و بانیِ علم، جو بیک وقت قبائلی مصلحت اور تعلیمی انقلاب کا علمبردار ہے۔دانشورِ جہاں دیدہ، جو اپنے قلم اور عالمی دانش سے قوم کی فکری آبیاری کر رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *