Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-20269 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026

کامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدی

کوئٹہ: آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد اور راحب بلیدی نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان اور دفتر سیل کرنے سمیت ان کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔ کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور ایوانِ بالا کے رکن ہیں، جو ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامران مرتضیٰ کے دفتر میں نوٹس دینا، ان کے بھائی کی دکان اور دفتر سیل کرنا اور اہلخانہ کو ہراساں کرنا قابلِ مذمت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے سخت مؤقف کے بعد حکمران مبینہ طور پر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

علی احمد کرد اور راحب بلیدی نے واضح کیا کہ وکلاء کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی آمر یا ڈکٹیٹر کے سامنے جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *