Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمد

علمدار روڈ پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی، محکمہ جنگلات کا قانونی کارروائی کا فیصلہ


کوئٹہ: محکمہ جنگلات بلوچستان کی ٹیم نے علمدار روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اطلاعات موصول ہونے پر موقع کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ درختوں کی کٹائی اور شاخ تراشی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بعض اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ایس ڈی او کیسکو کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ کی جانب سے تمام دستیاب شواہد، معائنہ رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں گی تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق شہری علاقوں میں درختوں اور سبزہ زاروں کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی فرد یا ادارے کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درختوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات جنگلاتی وسائل اور شہری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم پر قائم ہے اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *