Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

لاہور میں خلوص، محبت اور خیرسگالی کے رنگوں سے مزین یادگار ملاقات


لاھور نمائندہ خصوصی سے

رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کرنل اشفاق احمد کی عمر رواں سے زندگی کا آج ایک قیمتی سال کٹ گیا ہے اور انہیں اس کے بدلے میں وسیع تجربہ، علم حلم اور بے پناہ فضیلت ملی ہے ۔ کرنل اشفاق احمد کے یومِ ولادت پر کیک کاٹنے کی رسم سلطنتِ عمان میں اعزازی سرمایہ کاری کونسلر آف پاکستان محترم المقام جاوید نواز نے اپنی رہائش گاہ پر پر شکو اور پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف ادیب و خطیب رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور سی ٹی این فورم کے بانی رکن منشا قاضی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر میزبانِ خاص جاوید نواز نے کرنل اشفاق احمد کی درازی ء عمر کے لیئے دعا کی اور ان کے کثیر المقاصد منصوبہ جات کی تکمیل اور سریع الحرکت کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا کرنل اشفاق احمد نے اس پذیرائی پر اور دلربائی پر میزبان خاص جاوید نواز کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مولائے کریم جاوید نواز صاحب کو صحت ایمان اور تندرستی کے ساتھ تا دیر سلامت رکھے انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا وجود کسی بھی معاشرے میں ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتا ہے جاوید نواز اپنی خاندانی اعلیٰ روایات کے امین ہیں ۔ کرنل اشفاق احمد نے رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی طبی تحقیقی کاوش کے بارے میں جناب جاوید نواز صاحب کو بتلایا تو انہوں نے کہا کہ میں انہیں جانتا ہوں اور اس سلسلے میں عنقریب ملاقات ہوگی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *