Banner

لاہور کی تصویری تاریخ پر منفرد علمی نشست، ڈاکٹر کنول خالد کی تحقیق کو سراہا گیا

Share

Share This Post

or copy the link


لاھور منشا قاضی سے

کنسٹرکٹیو تھنکرز نیٹ ورک (CTN) گلبرگ، لاھور کے زیرِ اہتمام لاہور کی تاریخی، ثقافتی اور بصری وراثت پر مبنی ایک منفرد علمی و ادبی نشست “بُک ٹاک” کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف کتاب “Between Light and Memory” کو موضوعِ گفتگو بنایا گیا، جس کے مصنفین ڈاکٹر کنول خالد اور خالد نوازتھے۔ جو لاہور سے وابستہ شیشے کی پلیٹوں (Glass Plate Negatives) پر محفوظ نایاب تصویری سرمائے پر مبنی ایک اہم تحقیقی کاوش ہے۔

چیئرمین سی ٹی این مسعود علی خان نے تنظیم کے ایگزیکٹو اراکین کی جانب سے معزز مہمانوں، دانشوروں، محققین اور کتاب دوست حلقوں کا خیرمقدم کیا۔ کتاب کے مصنفین ڈاکٹر کنول خالد اور خالد نواز نے اپنی تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ تصنیف لاہور کی تاریخی یادداشتوں کو تصویری شکل میں محفوظ کرنے کی ایک قابلِ قدر کوشش ہے، جس میں نادر اور غیر مطبوعہ تصاویر کا وسیع ذخیرہ شامل ہے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض فیاض احمد نے بخوبی انجام دئیے، جبکہ محترمہ شہلہ صفوان نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے منتظمین، مصنفین اور شرکائے محفل کی علمی وابستگی کو سراہا۔ شرکاء نے اس کتاب کو لاہور کی تہذیبی تاریخ اور اجتماعی حافظے کو محفوظ کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود ، جاوید اقبال کارٹونسٹ ، ہائیکر اینڈ بائیکر عادل وحید اور مصور و خطاط ھارون الرشید خاص طور پر ہمہ تن گوش تھے ۔ نقابت کے فرائض جناب فیاض احمد نے بحسن و خوبی سر اانجام دیئے ۔ تشکر آمیز شائلہ صفوان نے ادا کئے ۔ سی ٹی این فورم کے ایگزیکٹیو ممبران میں سینئر وائس چیئرمین میجر مجیب آفتاب ، محترمہ فردوس نثار ، برگیڈیئر سجاد مشتاق ، سطوت بٹ ، برگیڈیئر عرفان علی خان ، جواں سال ماہر تعلیم فہد عباس اور رانا نعمان تشریف فرما تھے ۔

یہ بامقصد نشست نہ صرف کتاب دوستی کے فروغ کا ذریعہ بنی بلکہ اس نے ماضی کی روشنی میں مستقبل کے فکری سفر کو بھی نئی جہت عطا کی۔

لاہور کی تصویری تاریخ پر منفرد علمی نشست، ڈاکٹر کنول خالد کی تحقیق کو سراہا گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us