Banner

صوبائی بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،عبدالمتین اخونزادہ

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ
پ- ر

کوئٹہ ڈیویلپمنٹ محاذ کا
اعلیٰ سطحی اجلاس سنئیر سیاسی رہنما ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے زیر صدارت الفلاح ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کوئیٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کے ورکنگ ،کوئٹہ کے گھمبیر مسائل و سیاسی جماعتوں و بیوروکریسی کی مجرمانہ خاموشی اور مافیاز و نااہل نمائندوں کے بدلتے ہوئے حالات و معاشی پس منظر میں ترقیاتی اپروچ کی مجموعی ناکامی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اہم و بنیادی فیصلے کئے گئے
اجلاس میں کیو ڈی ایم کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبران عبدالمتین اخونزادہ ، نذر بڑیچ، جمیل احمد مشوانی ،سردار حبیب بڑیچ ، انجنئیر عزیز بازئی،فرید بگٹی ، مبصرین حاجی محمد عمر خان اچکزئی ،حاجی سیف اللہ خان ، اور پروفیسر ایاز محمود ،ملک مہر نیچاری ، عجب خان ناصر ، عبداللہ گل ،عبدالخالق دومڑ، سردار نصیب اللہ خان ، نظام الدین مینگل ،اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس کے شرکاء نے کوئٹہ و صوبے بھر کی صورتحال کا بھر پور اور بے لاگ تجزیہ کیا اور اپنی آراء اور آئندہ کے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تفصیلی تجاویز و آراء پیش کیے گئے
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبے کا دارلخلافہ جس کی آبادی پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو پورے صوبے کے لوگوں کا مسکن ہے لیکن تباہی ، بربادی اور بد حالی کا شکار ہے -پورے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہو چکی ہیں جبکہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار ہیں اور میڑو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میونسپل سروسز کی فراہمی اور انسانی زندگیوں میں بہتری و توانائی لانے میں مسلسل ناکام ہوچکے ہیں ایڈمنسٹریٹر بنانے سے میونسپل کارپوریشن کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے انتظامی افسران کے ذریعے ایڈہاک بنیادوں پر چلائے جانے کے تجربات بدترین مثال پیش کر رہے ہیں شہر بد حالی ، بد انتظامی اور عدم توجہ کا شکار ہے جس بنا پر اس کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی ذمہ داری اشرافیہ اور صوبائی بیوروکریسی کے چالبازیوں و بدنیتی پر مبنی مذموم عزائم کے فیصلے ہیں –
اجلاس میں شہر کوئیٹہ و مضافات میں
بد امنی, پولیس گردی، گرانفروشی ،بے ہنگم ٹریفک ، کچرے کے ڈھیر , سڑکوں کی تباہ حالی ، پانی کی عدم دستیابی ، تعلیم اور صحت کے اداروں کی مکمل بدحالی جیسے مسائل نے لاکھوں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے – سابقہ منتخب نمائندوں اور انتظامی مشینری کی کرپشن اور نااہلی ان مسائل کی بنیادی وجوہات ہیں- جن کے احتساب اور کھربوں روپے کی وسائل کے ضیاع سوالیہ نشان ہے اجلاس میں قائدین و مبصرین کے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تلخ و نامساعد حالات کے پیش نظر کیو ڈی ایم ایک بھرپور و منظم عوامی مزاحمتی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جس میں عوام و جونواں اور رضاکاروں و تمام طبقات سے بیداری اور جمہوری مزاحمت کی بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے شہر کی ترقی کے لئے نکلیں اور اس تحریک کا حصّہ بنیں _
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمتین اخونزادہ ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات و رحجانات کے تناظر میں
ہم بھرپور اور جاندار مزاحمتی تحریک کے ذریعے اشرفیہ سے اپنا حق حاصل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جس میں اشرافیہ اور مافیاز و نااہل بیوروکریسی کے چالبازیوں سے عوام و خواص دونوں کی جان خلاصی کے لئے منظم اور مربوط سیاسی و مزاحمتی تحریک شروع کیا گیا ہے پولیس گردی و بھتہ خوری کے خلاف میدان عمل میں موجود ہونگے جس تھانہ و علاقے میں عوام کے ساتھ ظلم و استہزاء ہوگا ہم علاقے کے تھانے و نمائندے اور آفیسران و اشرافیہ کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے اس پورے کام کو منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے کیو ڈی ایم عوامی رابطہ مہم کے ذریعے نیچلے سطح پر عام آدمی کی شرکت و اعتماد بحال کرنے و سہولیات فراہم کرنے کے لئے گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کرے گی اور نوجوانوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کے لئے تیار کرینگی اور کوئیٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی میکنزم کی بحالی و بہتری کے لئے فعال کردار ادا کیا جائے گا قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی تعداد آٹھ سے دس کئے جائیں اور مضافاتی علاقے پنجپائی ،اغبرگ ، ہزار گنجی اور میاں غنڈی و ہنہ اڑک وغیرہ کو میونسپل کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور کونسلر کی طرح یونین کونسل ،ٹاون میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ناظم و نائب ناظم کے انتخابات براہ راست عوامی ووٹ سے منتخب کیے جائیں تاکہ ممکنہ طور پیسوں کی ریل پیل اور بد انتظامی و سیاسی نااہلی کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا جائے اور عام آدمی کے مفادات و حقوق کے تحفظ کے لئے ووٹ کی عزت و اعتماد بحال ہوسکے
کیو ڈی ایم کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ قرارداد منظور میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ معاشی حالات میں سادگی اور کفایت شعاری کو اپنائیں اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے آئندہ تین سال نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کریں اور ایک عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کریں اور کوئیٹہ و سرحدی علاقوں و اضلاع کے لئے خصوصی پیکجز و مراعات کا فیصلہ کیا جائے
کیو ڈی ایم صوبے کے دو کروڑ انسانوں اور کوئٹہ کے لاکٹھ شہریوں کی ہر فورم پر بھر پور نمائندگی کرے گی اور مایوسی کی فضاء کو امید اور حوصلے میں تبدیل کرے گی-
اجلاس سے نذرمحمد بڑیچ ، جمیل احمد مشوانی، فرید بگٹی،، سردار حبیب بڑیچ، عجب خان ناصر ،عبدالخالق دمڑ، اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو تعلیم ،صحت اور صفائی کے حوالے ے درپیش مشکلات ، امن و امان کی صورتحال ، شہراور مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے ، ضلع بھر میں صفائی کی ناقص صوتحال ، جگہ جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیر پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور شہر ی مسائل پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا گیا ۔ اجلاس میں کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ سمیت کیسکو کے عوام کے ساتھ جاری ظالمانہ رویے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ، جبکہ اجلاس میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس صارفین کو بھاری بھرکم بل بھیجنے کی بھی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر زیادہ تشویش کا اظہار کیا گیا اور پولیس حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اس قسم کی وارداتوں کے روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور فرائض میں غفل برتنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں کی غفلت ور کرپشن کا فوری نوٹس لے ۔ اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کی بندش پر شدید تشویش کا اظہا کیا گیا اور اس ضمن میں باڈر ٹریڈ پر وسیع ورکنگ و رابطوں کے لئے رابطوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں کوئٹہ کے شہرئیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے اور جہاں ضرورت پڑی وہاں پر امن احتجاج کے ساتھ آئینی اور قانونی جنگ لڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ اس ضمن میں پولیس ،کیسکو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام ، ضلعی انتظامی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں ایک پورے ٹرم میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقادپر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی اداروں کے قابل عمل درست میکنزم تشکیل دینے اور انخابات جلد سے جلد کرانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکام کی جانب سے شہری مسائل سے چشم پشی کا سلسلہ جاری رہا تو پر امن مذحمتی تحریک چلائی جائے گی اور کوئٹہ کے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے آزادکشمیر طرز پر اپنے آئنی حقوق کے حصول کیلئے عوامی تحریک چلا کر شہریوں کو سڑکوں پر لانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔ میترو پولیٹن کارپورشن ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکوکی ناقص کارکردگی پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے بس ہوچکی ہے جبکہ ان کی شاہ خرچیوں اور انسانی نفسیات و احساس دردمندی کے برعکس اشرافیہ اور مافیاز کے مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات و قوانین قابل گرفت ہیں۔##

صوبائی بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،عبدالمتین اخونزادہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us