Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

خون کا ایک عطیہ نئی زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن انسانیت کی خدمت، ایثار اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے نئی زندگی اور امید کا پیغام بن سکتا ہے جبکہ محفوظ اور رضاکارانہ خون کی دستیابی ایک مؤثر نظامِ صحت کی بنیادی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثات، سرجریوں، زچگی اور مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بروقت خون کی فراہمی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے جانے والے مریضوں کی جان بچانے میں محفوظ خون کی دستیابی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کو انسانیت کے حقیقی محسن قرار دیتے ہوئے نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ خون عطیہ کرنے کے کلچر کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دے کر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *