Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہے

شہری کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی فوری کارروائی، ملزمان گرفتار

کوئٹہ: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ایک شہری کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

شاہد رند کے مطابق جناح ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی رفاقت علی نے لین دین کے معاملات میں بعض افراد پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اسٹاف افسر سید امین نے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور مکمل تعاون، داد رسی اور شنوائی کی یقین دہانی کرائی۔

معاون وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

درخواست گزار رفاقت علی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوری داد رسی اور شنوائی پر وہ حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کارروائی کو عوامی مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *