Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

مسلم باغ میں موبائل نیٹ ورک کا شدید بحران، عوام پریشان


مسلم باغ: مسلم باغ شہر میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق Jazz، Zong، Telenor اور Ufone سمیت تمام موبائل نیٹ ورکس بجلی موجود ہونے کے باوجود انتہائی سست روی کا شکار رہتے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ ہوتے ہی سگنل “E” پر آجاتا ہے اور انٹرنیٹ سروس تقریباً مکمل طور پر معطل ہو جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے طلبہ و طالبات اور کاروباری طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ آن لائن کلاسز، یونیورسٹی پورٹلز، تعلیمی ویڈیوز اور دیگر آن لائن سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جبکہ والدین مہنگے ڈیٹا پیکجز خریدنے کے باوجود مطلوبہ سہولت حاصل نہیں کر پا رہے۔

تاجروں اور کاروباری افراد کے مطابق بینکنگ ایپس، جاز کیش، ایزی پیسہ اور واٹس ایپ بزنس جیسی ضروری سروسز بھی اکثر بند رہتی ہیں جس سے مالی لین دین متاثر اور روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مسلم باغ کی سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں نے موبائل کمپنیوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ ورک کے دیرینہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے، موبائل ٹاورز پر مؤثر بیک اپ سسٹم نصب کیے جائیں اور فائبر آپٹک کے ذریعے 4G سروس کو مستحکم بنایا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلے کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات نہ کیے گئے تو عوام احتجاج، دھرنوں، سڑکوں کی بندش اور کمپنیوں کی فرنچائزز کے سامنے مظاہروں کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری موبائل کمپنیوں اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *