Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

گڈانی میں شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 3,717 غیر ملکی بوتلیں برآمد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات، صوبائی حکومت کی انسدادِ منشیات پالیسی، اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان (ساؤتھ زون) محمد زمان کی مؤثر نگرانی اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاک بحریہ کے تعاون سے ضلع حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

10 جون 2026 کو ہونے والی اس کارروائی کے دوران 3,717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ضبط شدہ سامان کے حوالے سے قانونی و تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محمد زمان نے کہا کہ یہ کامیابی محکمہ ایکسائز ساؤتھ زون کی حالیہ مسلسل، مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں بھی محکمہ ایکسائز نے پاک بحریہ کے تعاون سے 425 کلوگرام آئس، 20 کلوگرام چرس اور 5,076 بوتلیں غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کر کے تقریباً 31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ اشیاء ضبط کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی محکمہ ایکسائز نے تین ماہ کے دوران 25 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں اور 10 ہزار سے زائد شراب و بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے کر بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس کو شدید مالی نقصان پہنچایا۔

ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز بلوچستان نہ صرف منشیات اور شراب اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ پوست (Poppy) کی کاشت کے خاتمے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹیکس نیٹ کے فروغ اور حکومتی محصولات میں اضافے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان، جناب ظفر علی بخاری کی انتھک کاوشوں، خصوصی ہدایات اور مؤثر حکمتِ عملی کی روشنی میں بلوچستان کو منشیات سے پاک بنانے، قومی سرحدوں کے تحفظ، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر بلاامتیاز، بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان
منشیات سے پاک بلوچستان، محفوظ پاکستان

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *