Banner

امتیاز علی نے اپنے اغوا کی کہانی سنا دی

Share

Share This Post

or copy the link

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ طالب علمی کے زمانے میں وہ ایک بار اغوا جیسے خوفناک واقعے کا سامنا کر چکے ہیں، تاہم بعد میں حقیقت سامنے آنے پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

اپنی نئی رومانوی فلم ’’واپس آؤں گا‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ امتیاز علی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دہلی کے ہندو کالج میں زیرِ تعلیم تھے اور کیمپس میں طلبہ تنظیموں کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دو طلبہ تنظیموں، این ایس یو آئی اور اے بی وی پی، کے درمیان تنازع کے دوران ایک معمولی معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ہاسٹل کی دیوار پر لگے ایک پوسٹر کے بارے میں انہوں نے صرف اتنی درخواست کی تھی کہ اسے سامنے کی دیوار کے بجائے سائیڈ پر منتقل کر دیا جائے۔ جب ان کی بات نہ مانی گئی تو انہوں نے خود پوسٹر اتار کر دوسری جگہ لگا دیا۔

امتیاز علی کے مطابق چند روز بعد کچھ افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ ایک ویران سرکاری کوارٹر میں لے گئے، جہاں ان سے اس معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں جب گروہ کے رہنما کو معلوم ہوا کہ انہوں نے پوسٹر پھاڑا نہیں تھا بلکہ صرف اس کی جگہ تبدیل کی تھی تو انہیں فوری طور پر چھوڑ دیا گیا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک خطرناک اور خوفناک تجربہ تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ واقعہ ان کی یادوں کا دلچسپ حصہ بن گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ان کے کئی نئے دوست بھی بنے اور انہوں نے زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔

امتیاز علی نے کہا کہ آج وہ محسوس کرتے ہیں کہ نوجوانی میں انسان بعض اوقات جذبات اور ضد کے تحت فیصلے کر بیٹھتا ہے، تاہم وقت کے ساتھ سوچ اور رویوں میں پختگی آ جاتی ہے۔

اپنی نئی فلم ’’واپس آؤں گا‘‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم پنجاب، تقسیمِ ہند، ماضی و حال کے تعلق اور موسیقی کے پس منظر میں پروان چڑھنے والی محبت کی ایک جذباتی داستان ہے۔ یہ فلم دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ان کی دوسری مشترکہ کاوش ہے، اس سے قبل دونوں فلم ’’امرتسر چمکیلا‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

امتیاز علی نے اپنے اغوا کی کہانی سنا دی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us