Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے بڑی سہولت، ڈیجیٹل والٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لاکھوں مستحقین کیلئے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امدادی رقوم کی ادائیگی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل والٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت روایتی نقد ادائیگی کا طریقہ کار بتدریج ختم کیا جائے گا اور مستحقین کو مالی امداد براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس یا موبائل والٹس میں منتقل کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں، ایجنٹوں اور ادائیگی کے پیچیدہ مراحل سے نجات ملے گی۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مکمل خودکار نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت اہل افراد کو کسی دفتر کے چکر لگانے یا درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مستحقین کو قومی ڈیٹا بیس کی مدد سے خودکار طور پر بینک یا موبائل والٹ سے منسلک کیا جائے گا اور تمام مراحل کی اطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔

نئے نظام میں مختلف بینکوں اور ڈیجیٹل مالیاتی اداروں کو شامل کیا جا رہا ہے، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل کنیکٹ، جاز کیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔ ہر ضلع کے مستحقین کو مخصوص سروس فراہم کنندہ سے منسلک کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ادائیگی کے حصول کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد مستحقین اپنی رقوم بینک برانچز، اے ٹی ایمز یا مجاز ریٹیل مراکز سے حاصل کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے ذریعے مستقبل میں مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں رقم کی منتقلی، موبائل والٹ کے ذریعے لین دین اور مخصوص دکانوں سے براہِ راست خریداری کی سہولت شامل ہے۔

بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قسط کی ادائیگی کا شیڈول والٹ سسٹم اور سم انٹیگریشن کی تکمیل سے مشروط ہے، اسی لیے فی الحال نئی ادائیگیوں کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تمام تر توجہ اس وقت ڈیجیٹل والٹ نظام کی کامیاب تکمیل پر مرکوز ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *