Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے بعد 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 68 سینٹ اضافے کے ساتھ 88.97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

معاشی ماہرین اور مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی منڈی میں قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برینٹ خام تیل سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ امریکی خام تیل بھی مئی کے آخر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم تازہ علاقائی تناؤ کے بعد مارکیٹ کا رجحان دوبارہ تیزی کی جانب مڑ گیا ہے۔

حالیہ کشیدگی اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب ایران کی جانب سے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور اس کے جواب میں امریکا کی فضائی کارروائی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بعد ازاں ایران نے بھی امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔ اگر عالمی منڈی میں یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *