Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد برقرار، مئی میں ترسیلاتِ زر 4.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2026 کے دوران وطن بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 4 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو کسی بھی ایک ماہ میں پاکستان کو موصول ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20.2 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بیرونِ ملک پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملکی معیشت میں ان کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی گیارہ ماہ، یعنی جولائی سے مئی تک مجموعی ترسیلاتِ زر 38.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 34.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہیں۔

ملک وار تفصیلات کے مطابق مئی کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں سے 1.25 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 1.066 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ برطانیہ سے 645.5 ملین ڈالر اور امریکا سے 349.8 ملین ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مئی 2026 کی ریکارڈ کارکردگی نے نہ صرف ایک نیا سنگِ میل قائم کیا بلکہ مالی سال کے مجموعی اعداد و شمار کو بھی نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *