Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ
عدالت کا این آر سی کے فیصلے کو برقرار رکھنا حق کی فتح یے۔آئندہ ریفرنڈم کمپنی کی سطح پر ہوں گے۔
کیسکو لیبر یونین نے اس حق کیلئے 13 سال طویل جدوجھد کی۔ مقررین کا اجلاس سے خطاب
کوئٹہ: کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر پیر محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ہائیڈرو یونین کا سٹے آرڈر ختم کرنا اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کے فیصلے کو برقرار رکھنا کیسکو لیبر یونین بلوچستان کی طویل قانونی اور جمہوری جدوجہد کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات انہوں نے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے چیئرمین آغا سلطان شاہ، چیف آرگنائزر اسلام یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک سعید لہڑی، حاجی عبدالمجید، عزیز احمد سارنگزئی، آصف شاہوانی، سید نادر شاہ، طارق بگٹی، مشتاق امینی، لطف اللہ، منیر احمد محمد شہی اللہ نور سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ پیر محمد کاکڑ نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان نے 2013ء میں NIRC کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ واپڈا کی تنظیم نو کے بعد GENCOs، NTDC اور DISCOs الگ الگ کمپنیوں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ہر کمپنی کا اپنا بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامی نظام موجود ہے، اس لیے ہر کمپنی کے ملازمین کی نمائندہ یونین بھی کمپنی کی سطح پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ NIRC نے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی یونین کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ دیا، جس کے خلاف ہائیڈرو یونین نے پہلے لاہور سے سٹے حاصل کیا اور بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ سے بھی سٹے لیا، تاہم تقریباً 13 سالہ قانونی جدوجہد کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے سٹے ختم کرتے ہوئے NIRC کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
پیر محمد کاکڑ نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ اصول مزید واضح ہوگیا ہے کہ آئندہ ریفرنڈم کمپنی کی سطح پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت معاملے میں بھی کیسکو لیبر یونین بلوچستان قانون کے مطابق اپنا مؤقف پیش کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہاں سے بھی ملازمین کے حق میں فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کیسکو کے تمام ملازمین اور یونین کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریفرنڈم کی بھرپور تیاری شروع کریں اور ملازمین سے رابطہ مہم تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ “کیسکو کے ملازمین اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور ان شاء اللہ کامیابی کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا مقدر ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا۔ کہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور ادارے کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے، جبکہ ماضی میں بجلی کے شعبے سے متعلق بعض پالیسیوں، آئی پی پیز کے معاہدوں، کوٹ ادو پاور ہاؤس کی نجکاری اور ڈسکوز کی نجکاری کی پالیسی نے ملازمین اور عوام میں تشویش پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کمپنی سطح پر ریفرنڈم کی تیاریاں جاری ہیں اور کیسکو لیبر یونین بلوچستان بھی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق، روزگار کا تحفظ، سروس اسٹرکچر، پروموشن، سیفٹی اور دیگر بنیادی مسائل یونین کے منشور کا اہم حصہ ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *