Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئے

کشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کا اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کے اظہار، ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح، اصولی اور غیر متزلزل ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال، جبر، محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے پر متحد ہے اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، اظہارِ رائے پر پابندیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لیں اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پائیدار اور پرامن حل تک اپنی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *