Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، کوئٹہ میں بیکنگ یونٹ اور ریسٹورنٹ سیل

صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیموں نے متعدد خوراک کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت قانونی اقدامات اٹھائے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں ایک بیکنگ یونٹ اور ایک ریسٹورنٹ کو صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال، غیر معیاری اشیاء خورونوش کے استعمال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کردیا گیا جبکہ گوادر، حب، کوئٹہ، آواران اور ڈیرہ مراد جمالی میں مجموعی طور پر 41 مراکز مالکان پرجرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 مراکز سیل اور 41 کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کوئٹہ میں نواں کلی، ایئرپورٹ روڈ، سبزل روڈ، سی پیک روڈ، ملینیم مال، مشین روڈ، سرکی روڈ اور جتک اسٹاپ کے علاقوں میں بیکنگ یونٹس، ریسٹورنٹس، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، اچار شاپس، نمکو پروسیسنگ یونٹس، مصالحہ شاپس اور جنرل اسٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، خوراک کی غیر محفوظ تیاری، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی اور دیگر خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر متعلقہ کاروباروں کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں، ملاوٹ مافیا اور ناقص خوراک تیار و فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر کے مطابق فوڈ سیفٹی صرف حکومتی اداروں کی نہیں بلکہ یم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خوراک سے وابستہ تمام کاروباری افراد کو چاہیے کہ وہ صفائی، معیار اور فوڈ سیفٹی اصولوں کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں، سیلنگ اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *