Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

ہمسایہ تحفظ کا ذریعہ ہونا چاہیے، خوف اور نقصان کا نہیں،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے وحدت کالونی کے دلخراش سانحے نے انسانیت کا کلیجہ چیر کر رکھ دیا یہ معاشرتی بے حسی یا انصاف میں تاخیر کا بھیانک انجام ہےجہاں ایک خاندان کا المناک انجام معاشرے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انصاف کی فراہمی کے نظام پر کئی سنگین سوالات چھوڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت اخوت رواداری اور باہمی احترام کا دین ہے جو معاشرتی زندگی میں ہمسایوں رشتہ داروں اور تمام انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک خیرخواہی اور تعاون کا درس دیتا ہے۔ ایک مسلمان اور مہذب معاشرے میں ہمسایہ اپنے ہمسائے کے لیے تحفظ اعتماد اور سہارا کا ذریعہ ہوتا ہے نہ کہ خوف اور نقصان کا سبب انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اخلاقی اقدار سماجی روایات اور انسانی ہمدردی کے جذبات بتدریج کمزور ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث ایسے افسوسناک واقعات جنم لے رہے ہیں جو اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ وحدت کالونی کا المناک سانحہ انتہائی دلخراش افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے جس نے اہلِ شہر کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو بیان نے متعدد اہم سوالات کو جنم دیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے وحدت کالونی سانحہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *