Banner

صاف ماحول ہر شہری کا حق ہے، غفلت برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر حسیب شجاع

Share

Share This Post

or copy the link

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف ماربل فیکٹریوں، کرش پلانٹس اور دیگر صنعتی یونٹس کے خلاف خصوصی معائنہ مہم چلائی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کے افسران نے مختلف صنعتی مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ ماحولیاتی قوانین، حکومتی ایس او پیز اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ معائنے کے دوران متعدد ماربل فیکٹریوں اور کرش پلانٹس میں گرد و غبار پر قابو پانے کے ناقص انتظامات، ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کی خلاف ورزی اور دیگر حفاظتی اقدامات میں کوتاہیاں سامنے آئیں۔خلاف ورزیوں کے مرتکب صنعتی یونٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ جرمانوں کی وصول شدہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔ متعلقہ مالکان اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ماحولیاتی قوانین اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری مہم، عوامی آگاہی پروگرامز اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر شہریوں، صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ضلعی انتظامیہ لورالائی نے واضح کیا ہے کہ انسانی صحت اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، جبکہ عوامی صحت، صاف ماحول اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے تمام صنعتی و تجارتی اداروں کو ماحولیاتی ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

صاف ماحول ہر شہری کا حق ہے، غفلت برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us