Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

محرم الحرام: کشمور میں فول پروف سیکیورٹی پلان منظور، بارڈر علاقوں میں گشت بڑھانے کا فیصلہ

( نامہ نگار) محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ آغا شیر زمان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ — ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ آغا شیر زمان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، وائس چیئرمین الطاف کوسو،میونسپل چیئرمین میر راشد سندرانی، ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو، رینجرز ونگ کمانڈر کرنل طلال احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام سے محرم الحرام کے حوالے سے درپیش مسائل سنے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا صبر، برداشت اور قربانی کی لازوال مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور کے موقع پر سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس اور رینجرز کے جوان سندھ و بلوچستان بارڈر کے علاقوں میں گشت کریں گے اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی گشت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے کہا کہ ضلع کشمور فرقہ واریت سے پاک ضلع ہے،تاہم اس کے باوجود ہم سب کو اس اہم موقع پر متحرک اور منظم رہنا چاہیے۔یومِ عاشور کے دن مجالس اور ماتمی جلوسوں کے دوران ہر خاص و عام کو اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو دینی چاہیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز اور سیپکو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں اور مقامات پر صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔ رات کے وقت منعقد ہونے والی مجالس اورجلوسوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں۔مزید برآں ضلع اور تعلقہ سطح پر کنٹرول رومز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *