Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

بلوچستان میں اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (AHIS) ماڈیول کا افتتاح، لائیو اسٹاک شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز


کوئٹہ ( رپورٹر سمیرا راجپوت): محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (AHIS) ماڈیول کی افتتاحی تقریب 8 جون 2026 کو سیرینا ہوٹل کوئٹہ کے قلعہ سیف اللہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نوابزادہ فیصل خان جمالی تھے۔ Nawabzada Faisal Khan Jamali
تقریب میں سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان، ڈائریکٹرجنرل فاروق محکمہ صحت بلوچستان کے اعلیٰ حکام، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد (National Institute of Health Islamabad)، اور یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UK Health Security Agency) کے وفود سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ AHIS ماڈیول کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم-2 (DHIS2) میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں مویشیوں کی بیماریوں کی نگرانی کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور مؤثر بنانا ہے۔ یہ نظام بین الاقوامی تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس میں UKHSA اور NIH اسلام آباد کا اہم کردار ہے۔
صوبائی وزیر نوابزادہ فیصل خان جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ AHIS ماڈیول کا اجراء لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مویشی پال حضرات کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام خاص طور پر منہ کھر (FMD)، پی پی آر (PPR) اور دیگر متعدی بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ برآمدی مواقع بھی بہتر ہوں گے۔
تقریب اختتام پر شرکاء کو AHIS ماڈیول کے فیچرز، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم اور بیماریوں کی جدید نگرانی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *