Banner

رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کا آغا خان اسپتال میں بلوچستان کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت

Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی خصوصی ہدایت پر سندھ حکومت کی ترجمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے آج آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ڈاکٹر کی عیادت کی جس پر حال ہی میں تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
اس موقع پر سعدیہ جاوید نے متاثرہ ڈاکٹر کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں فریال تالپور کی جانب سے مکمل تعاون اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
فریال تالپور نے متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور ایسے سفاکانہ جرائم کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کے علاج، نگہداشت اور دیگر ضروری امور میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جو بھی طبی یا انسانی بنیادوں پر مدد درکار ہوگی، وہ ذاتی طور پر اس کی نگرانی کریں گی
فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق، تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے عملی کردار ادا کرتی رہی ہے اور ایسے واقعات کے متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی اس مشکل وقت میں متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔

رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کا آغا خان اسپتال میں بلوچستان کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us