Banner

بہادر افراد قوم کا فخر ہیں، عبدالرزاق کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جان بچانے کے لیے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر فوری مدد فراہم کی اور انسانی ہمدردی، جرات اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے متاثرہ ڈاکٹر کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہوتے ہیں اور عبدالرزاق ترکئی کی جرات و بہادری کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق ترکئی کے جذبۂ ایثار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کردار معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بہادر افراد قوم کا فخر ہیں، عبدالرزاق کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us