Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا سخت نوٹس

 

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے وزیر صحت نے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پوسٹ گریجویٹ سرجری کی ڈاکٹر ہیں بخت محمد کاکڑ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپتال کے لفٹ آپریٹر نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکا۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک، دلخراش اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شخص کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ڈاکٹر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا، جبکہ حکومت ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی وزیر صحت نے کہا کہ طبی شعبے سے وابستہ افراد پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور واقعے میں ملوث ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *