Banner

کوئٹہ سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا

Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بہتر علاج معالجے کے لیے آریا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی حالت کے پیش نظر کراچی منتقلی کے لیے ائیر ایمبولینس بھی تیار رکھی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ ڈاکٹر کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور مکمل معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے شاہد رند کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم کی فوری گرفتاری کے خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ معاون وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us