Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالمحمد شاہد خان سنجرانی بلوچ کی پیر سید اخلاق احمد شاہ سے اہم ملاقاتمحمد یسین بھٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئےصحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کا حق جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، جمال شاہ کاکڑقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالمحمد شاہد خان سنجرانی بلوچ کی پیر سید اخلاق احمد شاہ سے اہم ملاقاتمحمد یسین بھٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئےصحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کا حق جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، جمال شاہ کاکڑقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیم

ماحول دوست پالیسیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘سیکرٹری جنگلات

سیکرٹری جنگلات میر عمران کچگی کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام اور عوام سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں کمی لانے اور ماحول کی بہتری کےلئے عوام کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانی چاہئے بلوچستان خشک سالی کی اصل وجہ یہاں درختوں کی کمی کے باعث بارشیں نہ ہونے کے برابر ہے ‘سیکرٹری نے عالمی یوم ماحولیت کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیات کا تحفظ انسانی بقا، معاشی ترقی اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور قدرتی وسائل پر بڑھتا دباو¿ مشترکہ اقدامات کا تقاضا کرتا ہے عالمی یوم ماحولیات کا موضوع بلوچستان جیسے خشک سالی سے متاثرہ صوبے کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات واضح ہیں ماحول دوست پالیسیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،زیارت کے جونیپر جنگلات، قومی پارکس اور نایاب جنگلی حیات بلوچستان کا قیمتی قدرتی سرمایہ ہیں، قدرتی ورثے کا تحفظ ہماری شناخت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جنگلات کی کٹائی، غیر قانونی شکار، پلاسٹک آلودگی اور پانی کی قلت ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین خطرات ہیں، انہوں نے کہا ہ ماحولیاتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں ناکامی زراعت، معیشت اور صحت عامہ کو متاثر کر سکتی ہے، گرین بلوچستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے زیارت کے عالمی شہرت یافتہ جونیپر جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لیے خصوصی منصوبوں پر عمل جاری ہے، جنگلی حیات کے تحفظ، آبی منصوبوں اور ڈیمز کی تعمیر پر صوبائی حکومت بھرپور توجہ دے رہی پلاسٹک بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ ماحولیات کا تحفظ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ہر شہری کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانا ہوگا،اہل بلوچستان ہر گھر میں کم از کم ایک درخت لگائیں اور اس کی نگہداشت کو اپنی ذمہ داری بنائیں پانی بلوچستان کا قیمتی قومی اثاثہ ہے، اس کے ضیاع کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت سرسبز، صاف ستھرے اور ماحول دوست بلوچستان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *