Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

صحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کا حق جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدار صحافت جمہوری معاشرے کے استحکام، شفافیت اور عوام تک مستند معلومات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ صحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کے آئینی حق کا احترام وفاقی حکومت کی پالیسی اور جمہوری اقدار کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو عوامی مسائل کی نشاندہی، حکومتی اقدامات کی آگاہی اور حقائق عوام تک پہنچانے کے لیے اہم خدمات انجام دیتے ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ، آزادی اظہار اور پیشہ ورانہ آزادی کے لیے پرعزم ہے۔ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے کردار کو مزید موثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دور میں صحافیوں کو آن لائن ہراسانی، سائبر دھمکیوں، کردار کشی اور بالخصوص خواتین صحافیوں کو مختلف نوعیت کے دبائو جیسے مسائل کے تدارک کے لیے ریاستی اداروں، میڈیا تنظیموں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت، مستند معلومات کی فراہمی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری بھی ناگزیر ہے۔ حکومت، میڈیا اداروں اور صحافتی تنظیموں کے درمیان موثر رابطے اور تعاون سے ہی صحافیوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے تحفظ، آزادی صحافت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر مثر اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *