Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

محمد یسین بھٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے

شیر گڑھ کے قابلِ فخر سپوت محمد یسین بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان منتخب ہونے کے بعد آبائی علاقے پہنچ گئے، شاندار استقبال، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور گھوڑا ڈانس اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ویلکم کیا گیا

شیر گڑھ (نامہ نگار) ممتاز قانون دان اور شیر گڑھ کی سرزمین کے قابلِ فخر سپوت محمد یسین بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے انتخابات میں پنجاب کی نشست پر نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی گاؤں شیر گڑھ، 23 ڈی بھٹیانوالہ پہنچ گئے، جہاں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور وکلاء برادری کی جانب سے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر خوشی کا سماں تھا، جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ روایتی گھوڑا ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور مبارکباد پیش کرکے اپنے محبوب سپوت سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ محمد یسین بھٹی ایڈووکیٹ کی اس کامیابی کو اہلِ شیر گڑھ نے پورے علاقے کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان کی طویل جدوجہد، پیشہ ورانہ قابلیت، محنت اور وکلاء برادری میں ان کے مقام کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر مبارکباد اور استقبال کرنے والوں میں محمد احمد بھٹی نمبردار 23 ڈی ، عمران زاہد کھوکھر صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ، حاجی غلام یسین کھوکھر،محمد ریاض بھٹی 19 ڈی ۔ عبدالرشید بھٹی ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین محمد نواز بھٹی، چوہدری علی نواز، آصف علی بھٹی، ماسٹر عاشق علی، محمد بوٹا ہارنی، سخی محمد بھٹی، چوہدری عبدالرؤف اور محمد اکرم بھٹی سمیت دیگر معززین اور اہلِ علاقہ شامل تھے۔ شرکاء نے اس شاندار کامیابی پر محمد یسین بھٹی ایڈووکیٹ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی قانون و انصاف کی سربلندی، وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *