Banner

عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ولی محمد بڑیچ

Share

Share This Post

or copy the link


کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے بی آر ایس پی کے آفیسر منور خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران منور خان جوگیزئی نے لورالائی اور میختر میں بی آر ایس پی کی جاری سرگرمیوں اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور، عوامی فلاح و بہبود، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں اور ترقیاتی تنظیموں کے باہمی تعاون سے عوامی خدمت کے عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔ملاقات میں عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں اور سماجی ترقی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔

عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ولی محمد بڑیچ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us