Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے


امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہوئے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے ۔ دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو اہے۔اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب اللہ کو حملے روکنا اور جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کرنا ہوگا۔ پائلٹ زونز بنائے جائیں گے جن پر لبنانی فوج کا کنٹرول ہوگا ،غیرریاستی عناصر داخل نہیں ہوسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے عزم دہرایا کہ ایک دوسرے کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، اسرائیل اور لبنان جامع معاہدہ کیلئے اقدامات کریں گے۔ جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک انتہائی مفید ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے اور لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق کا دعویٰ کیا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بیروت کی جانب کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی اور جو فوجی دستے روانہ ہوچکے ہیں انہیں واپس موڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے ان کا حزب اللہ کے ساتھ بھی بہت اچھا رابطہ ہوا، جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس مفاہمت کے تحت اسرائیل حزب اللہ پر حملہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *