Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

سیپکو کی بحالیِ بجلی مہم میں پیش رفت، 46 میں سے 16 گرڈ اسٹیشنز بحال، 137 فیڈرز فعال


سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) شدید آندھی، طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ سیپکو ریجن میں بجلی کی بحالی کا آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ سیپکو انتظامیہ کے مطابق فیلڈ ٹیموں کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں متاثرہ 46 گرڈ اسٹیشنز میں سے 16 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جبکہ 137 عدد 11 کے وی فیڈرز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہےجن گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال کی گئی ان میں ٹھارو شاہ، کنڈیارو، محراب پور، بھریا روڈ، گمبٹ، رسول آباد، کنب، خیرپور، پیر جو گوٹھ، کوٹ ڈیجی، چنڈیکو، روہڑی، لکھی غلام شاہ، نارا ون، نارا ٹو اور ٹھری میرواہ شامل ہیں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز غلام مصطفیٰ لغاری کی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اعجاز احمد چنہ کی نگرانی میں بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ سی ای او خود فیلڈ میں موجود رہ کر کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سیپکو کی آپریشن، تعمیرات، جی ایس او اور فیلڈ ٹیمیں باقی متاثرہ گرڈ اسٹیشنز، ٹرانسمیشن لائنوں اور فیڈرز کی بحالی میں مصروف ہیں۔ متعدد مقامات پر پولز، ٹاورز اور لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت بھی جاری ہے سی ای او انجینئر اعجاز احمد چنہ نے فیلڈ عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے صارفین کو یقین دلایا کہ باقی متاثرہ علاقوں میں بھی جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔ سیپکو انتظامیہ نے صارفین کے صبر اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *